امریکہ اور روس کے پاس ویزا کے ایشوز پر معاہدہ کرنے کا موقع ہے: کوشیلیف

واشنگٹن،6 نومبر: روس اور امریکہ کے درمیان ویزے کے معاملے پر دونوں ممالک کے سفارت کاروں کی ہفتہ وار ملاقاتیں جاری ہیں جو اس مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر سرگئی کوشیلیف نے کہا کہ ’’ہم فی الحال وزارت خارجہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات کر رہے ہیں۔” اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانے اور وزارت خارجہ کے روسی بیورو کے درمیان رابطہ قائم کرکے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری ’رابطے کا فن‘ ہے اور جب تک دونوں ممالک کے سفارت کار بات کرتے رہیں گے، ویزا کا مسئلہ حل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔