پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مزید 567 نئے کیسز، 11 ہلاکتیں

اسلام آباد، 6 نومبر: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے 567 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 11 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
این سی او سی کے ترجمان نے بتایا کہ وبائی امراض کے خلاف مہم میں اب تک 21,057,966 افراد کے ٹسٹ کیے گئے ہیں جن میں مجموعی طور پر 1,276,240 متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 1,224,870 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔