پارٹی جہاں سے کہے گی میں وہاں سے الیکشن لڑوں گا: یوگی

گورکھپور، 5 نومبر: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واضح کیا ہے کہ وہ جہاں سے پارٹی کہے گی وہاں سے اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔
جمعہ کی شام دیر گئے گورکھناتھ مندر میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی میں کسی بھی امیدوار کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی کا پارلیمانی بورڈ ہے ۔
کسے کہاں سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ یہی بورڈ کرتا ہے۔