کشمیر: برف وباراں کے بعد موسم میں بہتری واقع، مغل روڈ پر ٹریفک بحال

سری نگر،6 نومبر: وادی کشمیر میں تازہ برف وباراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہورہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 نومبر تک موسم مجموعی طو پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ایک روز بعد ہفتے کو ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔