ونکیا نائیڈو نے بھیا دوج کی مبارکباد دی

نئی دہلی، 6 نومبر: نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے بھیا دوج پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت قرار دیا۔
ہفتہ کو یہاں ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ خواتین کا احترام کسی بھی معاشرے میں مہذب ہونے کا ثبوت ہے۔
مسٹڑ نائیڈو نے کہا، ’’میں بھائیوں اور بہنوں کے پیار کے مقدس تہوار بھیا دوج کے موقع پر اپنی بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہمارے خاندان، ہمارے سماج ، ہماری ثقافت کا محور ہیں۔ عورت کا احترام کسی بھی معاشرے کے مہذب ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔