بے حرمتی اور نشے کے معاملے میں اب تک کیاکیا؟سدھو کا چنی حکومت سے سوال

چنڈی گڑھ، 5نومبر: نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر عہدے سے اپنا استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کرنے کے ساتھ ریاست میں اپنی ہی پارٹی کی حکومت پر پھر سے حملہ بولتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ تقریباً 45 دنوں میں اس نے برگاڑی بے حرمتی اور نشے کے سلسلے میں اس نے کیا اقدامات کیے۔

سدھو نے یہاں چنڈی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سال 2017 میں بے حرمتی اور نشہ جیسے دو اہم معاملے پر عوام نے کانگریس کو اپنی حمایت دی تھی۔
لیکن ساڑھے چار سال تک کیپٹن امریندر سنگھ نے ان دونوں مسائل پر کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی اوربالآخر انہیں جانا پڑا۔