جند کی فضا پٹاخوں کے دھوئیں سے ہوئی زہریلی

جند، 5 نومبر: پٹاخوں پر حکومت کی پابندی کے باوجود ہریانہ کے جند میں دیوالی پر پٹاخے کی وجہ سے فضا زہریلی ہو گئی ہے۔

دیوالی کے تہوار پر پٹاخے چھوڑے جانے کی وجہ سے آسمان پر دھویں کی ایک دبیز چادر بن گئی اور اس کی وجہ سے ہوا میں آلودگی کی سطح پی ایم 2.5 کی زیادہ سے زیادہ 500 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ گئی۔
ریاست کے آلودہ ترین شہروں میں شامل جند میں بدھ کی رات ہی چھوٹی دیوالی سے ہی آتش بازی شروع ہو گئی۔