انڈونیشیا میں سیلاب سے چھ افراد ہلاک، تین لاپتہ

جکارتہ، 5 نومبر: انڈونیشیا کے مشرقی جاوا صوبے کے شہر باٹو میں جمعرات کو اچانک آئے سیلاب میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے اورگھروں میں کیچڑ اور ملبہ بھرگیا۔

انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے تباہی کے بعد کم از کم 140 مقامی لوگوں کو بچا لیا اور چھ افراد کی لاشیں نکال لیں۔
ایجنسی نے بتایا کہ تین افراد لاپتہ ہیں، جن کے لیے امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔