نوجوت سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لیا

چنڈی گڑھ، 5 نومبر: نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

مسٹر نوجوت سدھو نے آج یہاں چنڈی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس روز ریاست کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کا تقرر ہوگا، اسی روز وہ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر جاکر اپنے کام کاج سنبھال لیں گے۔