ڈگ وجے سمیت کانگریس کے لوگوں نے ارجن سنگھ کو گلہائے عقیدت نذر کئے

بھوپال، 5 نومبر: سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اور سابق مرکزی وزیر سریش پچوری سمیت کانگریسیوں نے بھوپال میں کانگریس پارٹی کے دفتر میں آنجہانی ارجن سنگھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

آج آنجہانی ارجن سنگھ کے یوم پیدائش پر ریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ مسٹر سنگھ اور سابق مرکزی وزیر مسٹر پچوری سمیت کانگریسیوں نے ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

اس موقع پر مسٹر دگ وجے نے کہا کہ آنجہانی ارجن سنگھ نے کبھی بھی فرقہ پرست طاقتوں سے سمجھوتہ نہیں کیا۔