پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ناکافی: کماری شیلجا

چنڈی گڑھ، 5 نومبر: ہریانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی صدر کماری شیلجا نے مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی تخفیف کو ناکافی قرار دیا ہے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایندھن کی قیمتوں میں جتنی کمی کرکے تالیاں واہ واہی لوٹنا چاہتی ہے، اتنا اضافہ تو صرف اکتوبر کے مہینے میں ہی کیا گیا تھا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو مہنگائی سے کی مار سے نجات دلانے کے لیے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں مزید تخفیف کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔