بریلی میں بیٹے کو بچاتے ہوئے ماں جل کر ہوئی راکھ

بریلی، 05 نومبر: اترپردیش کے بریلی کے قلعہ تھانہ علاقے میں دیوالی کی رات گھر میں لگی آگ میں پھنسے بیٹے کو بچانے کی کوشش میں ایک ماں جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

سٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رویندر کمار نے جمعہ کو بتایا کہ کٹرا منارائی (بگ بازار) میں کاروبار کرنے والے پنکج اروڑہ کا گودام کے اوپر مکان ہے۔
کل رات تقریباً 8:30 بجے مکان میں مشتبہ حالات میں اچانک آگ لگ گئی۔