سہارنپور میں ٹریکٹر کی ٹکر سے تین بائک سواروں کی موت

سہارنپور، 5 نومبر: اتر پردیش میں سہارنپور کے گنگوہ علاقے میں دیوالی کی رات ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد رضوان نے جمعہ کو بتایا کہ جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے گنگوہ شہر کے رہائشی لکی کشیپ (19)، وکی (22) اور پردیومن (23) قصبہ تیترا میں اپنے کسی ساتھ سے دیوالی ملنے کے بعد د موٹر سائیکل پر گنگوہ واپس آرہے تھے۔
گاؤں کے ٹکرول کے قریب گنگوہ کی جانب سے تیترو کی جانب جارہی کھوئی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی میں ان کی تیز رفتار بائک جا گھسی۔