ایم پی جانگڑا کے پروگرام کی مخالفت کرنے پہنچے کسانوں پر لاٹھی چارج

حصار، 5نومبر: تین مرکزی زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تحریک کے تحت آج کسان ایم پی رام چندر جانگڑا کے پروگرام کی مخالفت کرنے پہنچے جہاں پولس سے ان کا تصادم ہوا۔
پولس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

راجیہ سبھا رکن اور بی جے پی لیڈر جانگڑا کا آج حصار ضلع کے نارنوند گاؤں میں وشو کرما دھرم شالا کا سنگ بنیاد رکھنے کا پروگرام تھا۔