کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

بگوٹا، 5 نومبر: کولمبیا کے جنوب مغربی علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے حادثے میں مزید تین لاشیں ملنے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے۔

ملک کی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔
اس سے قبل مٹی کے تودے گرنے کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 14 بتائی گئی تھی۔