فرانس میں ٹرین نے چار تارکین وطن کو ٹکر ماری، ایک کی موت

پیرس، 5نومبر: فرانس میں شمالی شہر کیلیس میں ایک علاقائی ٹرین نے چار تارکین وطن کو ٹکر مار دی جس سے ایک کی موت ہوگئی، ایک سنگین طورپر زخمی ہوگیا اور دو دیگر کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔

ایل سی آئی نیوز آوٹ لیٹ نے جمعہ کو بتایا کہ واقعہ جمعرات کی دیر رات ہوا جب یہ تارکین وطن کیلیس۔
ڈنکرک کی سمت میں ریلوے ٹریک سے گزر رہے تھے۔