ستیش کورٹ فرینڈس کلب نے منائی دیوالی:

ایم اےل اے پارس جین کی قیادت میںپٹاخے، مٹھائیاں اور خواتین میں پوجا کا سامان کیاتقسیم
اُجین04نومبر(نیا نظریہ بیورو)ستیش کورٹ فرینڈس کلب نے ہر سال کی طرح اس سال بھی دیوالی رام نگر بھیرو گڑھ میں پٹاخے، مٹھائیاں اور خواتین میں پوجا کا سامان تقسیم کرکے منائی۔یووا مورچہ لیڈر ستیش کورٹ کے مطابق ایم ایل اے اور سابق وزیر پارس جین کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں بی جے پی کے سینئر لیڈر رام چندر کورٹ، علاقائی کونسلر سنجے کورٹ، یووا مورچہ کے ریاستی وزیر امے آپٹے، سابق ڈوےژنل صدر منوہر گہلوت، یوتھ لیڈر ونود مالویہ، یوتھ لیڈر وشال پانچال، ہتیش ناگ دیو، پون گہلوت، منوج چودھری، آکاش مینا، پون کھبانی، شبھم چودھری، آنند کورٹ، بلویندر سنگھ وِگ، رشبھ کورٹ، شبھم مالویہ، روہت چوہان، کنال کورٹ، گورو چوہان اور تمام کارکنان موجود تھے۔