دیوالی پر مستعد رہا میونسپل کارپوریشن کا عملہ

اُجین04نومبر(نیا نظریہ بیورو)دیوالی کے موقع پر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔اس کے تحت میونسپل کارپوریشن کا سارا صفائی عملہ صبح سے ہی شہر بھر میں اپنے کام پر موجود تھا۔ذمہ دار افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے کاموں پر بھی نظر رکھے ہوئے تھے۔کارپوریشن کی جانب سے پورے شہر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف پٹاخہ مارکیٹ ایریاز اور دیگر مقامات سے پٹاخے سے متعلق کوڑا کرکٹ اور دیگر فضلہ اکھٹا کرکے گاڑیوں کے ذریعے اور صفائی دوست کے ذریعے مقررہ مقامات پر پہنچایا گیا۔