دیوالی پر پولیس کی کارروائی:

لائسنس کے بغیر گھر میں پٹاخے رکھ کر بیچنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر کئے ضبط
اُجین04نومبر(نیا نظریہ بیورو)پولیس نے شہر کے پٹاخہ تاجر کے یہاں چھاپہ مار کر ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پٹاخے ضبط کر لیے۔ تاجر نے لائسنس کے بغیر پٹاخے رکھے تھے۔ پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹاخے رکھنے پر دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چمن گنج منڈی پولیس اسٹیشن کو مخبر سے اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی گئی۔
مکوڑیا عام چوراہا کے قریب پٹاخہ تاجر انل تیمنیا کی انیل فائر شاپ کے نام سے ایک دکان اور مکان ہے۔ وہ بغیر لائسنس کے پٹاخے بیچ رہا تھا۔ پولیس نے گھر اور دکان کی تلاشی لی تو وہاں سے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس تمام سامان برآمد کر کے تھانے لے گئی۔ چمن گنج پولیس اسٹیشن کے ٹی آئی جتیندر سنگھ بھاسکر نے بتایا کہ تاجر انل کے خلاف دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
انل کئی سالوں سے پٹاخوں کا کاروبار کر رہا ہے۔ اس نے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو بتایا کہ پیٹلاود حادثہ کے بعد عدالت نے کئی تاجروں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔ جس پر ہم نے عدالت سے اسٹے لے کر سامان رکھنے کی اجازت لے لی۔ تب عدالت نے 100 کلو تک سامان رکھنے اور بیچنے کی اجازت دی تھی۔ انل نے کارتک چوک میں دکان نمبر 2 کا عارضی لائسنس بھی لیا۔ لیکن گھر سے بھی کاروبار کرنے لگا۔