دیوالی پر انتظامیہ نے اٹھایا قدم، بھوپال صفائی ملازمین کو دی جائےگی انشورنس امداد

بھوپال04نومبر(نیا نظریہ بیورو)مدھیہ پردیش حکومت نے سوچھ بھارت مشن گرامین کے تحت بھوپال ضلع کے دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر کچرا اٹھانے والے صفائی ملازمین کو دیوالی پر ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ضلع انتظامیہ نے انشورنس امداد کا فائدہ فراہم کیا ہے۔ صفائی ملازمین روزانہ کوڑا کرکٹ کو باقاعدگی سے جمع کرنے اور اسے منظم طریقے سے ٹھکانے لگانے اور گاو ¿ں کو صاف رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ضلع پنچایت بھوپال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وکاس مشرا نے کہا کہ ضلع کے دیہی علاقوں میں صفائی سے متعلق سرگرمیوں کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی جارہی ہے۔ گاو ¿ں میں جمع ہونے والے کوڑے کو ٹھکانے لگانے کا کام بھی باقاعدگی سے کیا جا رہا ہے۔ لائف انشورنس کارپوریشن اور ضلع انتظامیہ کی مدد سے گرام پنچایتوں میں تعینات صفائی ملازمین کو انشورنس امداد کا فائدہ دیا گیا ہے۔
بتایا گیا کہ ریڈ کراس سوسائٹی کی مدد سے صفائی ملازمین کی پریمیم رقم جمع کرائی جائے گی۔ صفائی ملازمین سے متعلق معلومات انشورنس کمپنیوں کو دستیاب کرائی گئی ہیں۔ مرحلہ وار انشورنس کمپنی کی جانب سے صفائی ملازمین کے لیے انشورنس بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس انشورنس اسکیم میں 18 سے 60 سال کی عمر کے صفائی ملازمین رکن ہوں گے۔
اسکیم کے تحت آنے والے ہر ممبر کو 2 لاکھ روپے کا انشورنس دستیاب ہوگا۔ عام موت اور حادثاتی موت کا فائدہ انشورنس کے تحت لیا جائے گا۔دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی ملازمین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔