آتش بازی کے باعث صنعتی شہر میں دن کے وقت بھی کہرا چھایا رہا

کانپور، 05 نومبر: اتر پردیش کے کانپور میں دیوالی کا تہوار بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، لیکن اس دوران زبردست آتش بازی کی وجہ سے آلودگی نے پوری طرح سے صنعتی شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور حالات ایسے بن گئے ہیں کہ کانپور کی فضائیں سانس لینے کے قابل نہیں رہے۔

اتر پردیش پولوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی سنگین حالت میں پہنچ گئی ہے اور ائر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 391 تک پہنچ گیا ہے جسے انسانی سانس کے لیے انتہائی خطرناک بتایا جا رہا ہے۔

رات دیر گئے آتش بازی کے بعد کانپور میں صبح سے ہی موسم میں تبدیلی دیکھنے میں آئی اور پورا شہر دھند کی لپیٹ میں آگیا۔