سلطان پور میں سڑک حادثے میں جونپور کے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی

جونپور، 05 نومبر: اترپردیش کے جونپور ضلع کے شاہ گنج کوتوالی علاقے کے تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی جمعرات کی دیر رات کلاں چوراہے کے قریب سڑک حادثے میں موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ شاہ گنج کوتوالی علاقے کے بھدی گاؤں کے رہنے والے اتل (15)، السران (14) اور روہت (20) جمعرات کو رات دیر گئے سلطان پور ضلع کے اکھنڈ نگر تھانہ علاقے کے تحت کلاں سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ کلاں موڑ کے قریب کار بے قابو ہوگئی، جس کی ٹکر سے تینوں نوجوانوں کی موت ہوگئی۔
تینوں نوجوان جمعرات کو ایک رشتہ دار کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ان کو چھوڑنے بھدی شاہ گنج سے سلطان پور گئے ہوئے تھے، تینوں نوجوان اسی بائک سے شاہ گنج جون پور واپس لوٹ رہےتھے کہ کلاں چوراہے پر بے قابو کار کی ٹکر سے ان کی موت ہو گئی۔