پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے والے پانچ ملزم زیرحراست ،این ایس اے کے تحت کارروائی


بھوپال:7اپریل(نیانظریہ بیورو)راجدھانی بھوپال میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے معاملے میں راسوکا کے تحت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غورطلب ہے کہ شہر کے تھانہ تلیاعلاقے کے درمیان کچھ لوگوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ جس میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بھی اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزیداپنے بیان میں کہا کہ ادن رات عوام کو اس وبا سے بچانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکاروں پر حملہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کبوتر ہو یاکچوری، کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔ انتشار پھیلانے والے بد،عاشوں اور شرپسندوں کو سبق سکھانا بہت ضروری ہے۔ ان بدمعاشوں کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ شب پولس اہلکار لاک ڈاو¿ن کے پرعمل کرانے کولیکر پیٹرولنگ کررہی تھی،اسی دوران کچھ لوگ ایک جگہ نظرآئے۔پولس جب ان سے اپنے گھروں میں جانے کاکہہ رہی تھی تبھی ان میں سے کسی نے چاقوسے پولس پرحملہ کردیا۔ ذرائع نے بتایاکہ یہ لوگ جواسٹہ کھیلتے ہیں اورعلاقے میں ان کاشمار بدمعاش اورشرابی کے طورپرکیاجاتاہے۔فی الحال پولس نے پانچوں ملزمان کوگرفتارکرلیاہے۔مزیدکارروائی جاری ہے۔ ساتھ ہی پولیس کاکہنا ہے کہ پولس عملے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف راسوکا کے تحت کارروائی کی گئی اورموقع پرموجود پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔