رام مندر دسمبر 2023 سے عقیدت مندوں کے لیے کھل جائے گا: وی ایچ پی

نئی دہلی، 4 نومبر: وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے کہا ہے کہ ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور مندر دسمبر 2023 سے عقیدت مندوں کے ‘درشن’ کے لیے کھل جائے گا۔

جمعرات کو یو این آئی سے بات کرتے ہوئے وی ایچ پی کے مرکزی جوائنٹ سکریٹری گوپال نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کی بنیاد تیار کی جا رہی ہے۔
رافٹنگ سے متعلق کام شروع کر دیا گیا ہے۔