سورت سے مزدوروں کو لے جانے والی بس پلٹ گئی، دو درجن سے زائد مسافر زخمی

ستنا، 04 نومبر: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے میہر تھانہ علاقے میں آج ایک بس کے بے قابو ہو کر پلٹ جانے سے دو درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو نزدیک میں واقع اسپتال لے جایا گیا ہے۔
بس میں زیادہ تر لوگ مزدور تھے، جو گجرات کے سورت سے ریوا واپس لوٹ رہے تھے۔