کولگام میں سڑک حادثہ،17 سالہ نوجوان لقمہ اجل

سری نگر،4 نومبر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ سکوٹی سوار کی موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک سکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔