پلوامہ کے شاہورہ میں 30 سالہ شہری کی لاش بر آمد

سری نگر،4 نومبر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بٹنور شاہورہ علاقے میں جمعرات کے روز کھیت سے ایک 30 سالہ شہری کی لاش بر اامد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے بٹنور شاہورہ علاقے میں مقامی لوگوں نے جمعرات کو کھیت میں ایک لاش دیکھی جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو فوری طور پر مطلع کیا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔