شہر قاضی کی عوام سے اپیل:


شب برا¿ت کے روز مسجد و قبرستان میں نہ جا کر گھر پر ہی کریں عبادت
اُجین 06 اپریل(نیا نظریہ بیورو)پوری دنیا کورونا وائرس کی اس مہلک وبا کی گرفت میں ہے۔اس اس وبا سے بچنے کا پوری دنیا میں صرف ایک ہی طریقہ نظر آتا ہے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈا¶ن پر سختی سے عمل کریں۔ اسی سلسلہ میں اُجین شہر قاضی جناب خلیق الرحمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آنے والی 9تاریخ بروز جمعرات کو شب برا¿ت ہے لہٰذا عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس تہوار کو اپنے گھر پر رہ کر ہی منا ئیں۔ لوگ نہ ہی قبرستان جائیں اور نا مساجد میں جمع ہوں ۔ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کریں۔