دیوورت کے انتقال پر بھوپیش ،مہنت ،رمن اور جوگی نے تعزیت کا اظہار کیا

رائے پور،4 نومبر: چھتیس گڑھ کی کھیراگڑھ اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی دیو ورت سنگھ کے اچانک انتقال پر وزیراعلی بھوپیش بگھیل ،اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر چرنداس مہنت ،سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ اور جنتا کانگریس کے صدر امت جوگی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی مسٹر بگھیل نے رکن اسمبلی اور سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر سنگھ کی اچانک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ نے ایک زبردست اور مقبول عوامی نمائندے کو کھو دیا ہے۔
مسٹر سنگھ کا کم عمر میں انتقال ریاست کی سیاست کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔