ہریش راوت کا مہنگائی کے خلاف خاموش اپوواس

دہرہ دون، 4نومبر: اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلی اور ریاستی کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ہریش راوت نے جمعرات کو دیوالی پر مہنگائی سے پریشان عوام کی حمایت میں اپنی رہائش گاہ پر خاموش اپواس رکھا۔

مہنگائی کے خلاف اپواس ختم کرنے کے بعد مسٹر راوت نے کہاکہ ان کا یہ اپواس عوام کو وقف ہے کیونکہ آج عوام مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
تہواروں کا جوش پھیکا پڑ گیا ہے۔