روایتی طریقے سے منائی جارہی ہے دیوالی مدھیہ پردیش میں

بھوپال،4 نومبر: خوشحالی ،روشنی اور خوشی کا تہوار دیوالی آج مدھیہ پردیش میں روایتی خوشی اور مسرت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور وزراء نے دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے شہریوں کو ان کے بہتر اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھیجی ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے دیوالی اپنی رہائش گاہ پر ان بچوں کے ساتھ منائی جنہوں نے کورونا بحران کے دوران اپنے ماں باپ کو کھو دیا تھا۔