نائیجیریا میں بندوق برداروں کے حملے میں سات لوگوں کی موت،دیگر سات زخمی

لاگوس،4 نومبر: شمال مشرقی نائیجیریا میں بندوق برداروں کے ایک گروپ نے ادماوا کے ایک گاؤں پر حملہ کر کے سات افراد کو ہلاک اور سات کو زخمی کر دیا۔
مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

دارالحکومت یولا میں اڈاماوا پولیس کے ترجمان سلیمان نگوروجے نے بتایا کہ بدھ کی رات مقامی وقت کے مطابق تقریباً 2 بجے کچھ مسلح افراد نے نیگا گاؤں پر حملہ کیا اور معصوم گاؤں والوں کو گولی مار دی۔