ملک میں کورونا کے 12 ہزار سے زائد نئے کیسز

نئی دہلی، 04 نومبر: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے کے 12 ہزار سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں اور 15054 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 461 مزید مریضوں کی موت ہو گئی ۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے صحتیاب ہونے کی شرح 98.23 فیصد ہو گئی ہے۔
دریں اثنا، بدھ کے روز ملک میں 3090920 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 7 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سےجمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 12885 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34321032 ہو گئی ہے۔ اس دوران 15054 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 33712794 ہوگئی ہے۔
فعال کیسز 2630 کم ہو کر ایک لاکھ 48 ہزار 579 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 461 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 59 ہزار 652 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.43 فیصد، صحتیاب ہونے کی شرح 98.23 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔
کیرالا فعال کیسز میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں فعال کیسز کی کل تعداد 73698 ہے جبکہ 8484 مریض صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 4881414 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 362 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 32598 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز 365 کم ہو کر 18745 پر آ گئے ہیں جبکہ مزید 39 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 140313 ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6455100 ہو گئی ہے۔