کووڈویکسینیشن مہم میں 107.63 کروڑ ٹیکے لگے

نئی دہلی 4 نومبر: ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30.90 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جمعرات صبح تک کل 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 افراد کاویکسینیشن ہوگیا ہے۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج یہاں بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 30 لاکھ 90 ہزار 920 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن 107 کروڑ 63 لاکھ 14 ہزار 440 ہوگیاہے۔
وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 12885 نئے کووڈ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 48 ہزار 579 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ انفیکشن کی شرح 0.43 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 15054 افراد انفیکشن سے پاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 37 لاکھ 12 ہزار 794 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.23 فیصد ہوگئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 لاکھ 67 ہزار 91 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 61 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 76 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔