وزیر اعلیٰ کا 5نومبر کو ہوگااُجین دورہ:

مہاکالیشور میں پوجا اور اسمارٹ سٹی کے رودر ساگر کے کام کا کریں گے معائنہ
اُجین03نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کا 5 نومبر کو اُجین کا دورہ تجویز کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مہاکلیشور مندر میں پوجا کریں گے اور کیدارناتھ سے وزیر اعظم نریندر مودی کا لائیو ٹیلی کاسٹ دیکھیں گے۔اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کرنے کا بھی پروگرام ہے۔اس سلسلے میں ایم پی انل فیروزیا، ایم ایل اے پارس جین، عوامی مہم کونسل کے نائب صدر وبھاش اپادھیائے، کلکٹر آشیش سنگھ، پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر کمار شکلا، اے ڈی ایم سنتوش ٹیگور، اے ایس پی امریندر سنگھ، یو ڈی اے کے سی ای اُو ایس ایس راوت، مہاکالیشور مندر کے منتظم گنیش دھاکڑ، وویک جوشی، جگدیش اگروال، وشال راجوریا اور دیگر معززین نے مہاکالیشور مندر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائیزہ لیا نیز وزیر اعلیٰ کے پروگرام کے حوالے سے انتظامی افسران سے تبادلہ خیال کیا۔
کلکٹر آشیش سنگھ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر کمار شکلا نے وزیر اعلیٰ کے مجوزہ دورہ کے سلسلے میں رودرا ساگر میں مٹی پراجکٹ کے تحت ہو رہے کاموں کا مشاہدہ کیا اور وزیر اعلیٰ کے پروگرام سے متعلق عہدیداروں کو ہدایات دیں۔اس موقع پر میونسپل کمشنر انشل گپتا اور دیگر افسران موجود تھے۔