سیرت النبی کمیٹی :

اُجین میں 7نومبر کو منعقد کرےگی کوئز اور تقریری مقابلے
اُجین03نومبر(نیا نظریہ بیورو)سیرت النبی کمیٹی کی جانب سے بچوں کی علمی اور ادبی شخصیت کو ابھارنے اور حب الوطنی کے جذبہ کو بےدار کرنے کی غرض سے کئی سالوں سے مسلسل کوئز کامپٹیشن اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں 7 نومبر بروز اتوار منعقد ہونے والے اس پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جامع مسجد کمیونٹی ہال میں ایک انتہائی اہم میٹنگ رکھی گئی۔جس میں سیرت النبی کمیٹی کے تمام اہم ممبران نے شرکت کی اور گائیڈ لائن کے مطابق پروگرام کو خوبصورت اور نظم و ضبط رکھنے کے لیے اپنے قیمتی مشورے دیے۔میٹنگ کی صدارت ماسٹر محبوب صاحب نے اور نظامت حاجی فہیم سکندر نے کی۔جہاں 400 سوالات پر مشتمل کوئز مقابلے میں پہلا انعام حاصل کرنے والوں کو عمرے پر جانے کا ٹکٹ دیا جائے گا۔وہیں تقریری مقابلے میں پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبرپر آنے والے شرکاءکو مرہومین کے نام سے ایوارڈ کے ساتھ انعام سے نوازا جائے گا۔میٹنگ میں بہترین کام کرنے والے کمیٹی کے ممبران عرفان اللہ خان اور اقبال گاندھی کو بھی کمیٹی کی طرف سے نوازا گیا۔سیرت النبی کمیٹی کے صدر سمیر الحق نے بتایا کہ اس مقابلے میںمالیگاو ¿ں، بھوپال، شاجاپور، دیپالپور، اندور، مہد پور، کنوڈیااور اُجین کے طلبہ نے حصہ لیا ہے۔