اُجین میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم مسلسل جاری

اُجین03نومبر(نیا نظریہ بیورو)میونسپل کمشنر کی ہدایات کے مطابق کارپوریشن کے عملہ کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، کالونیوں، محلوں میں روزانہ صفائی کا خصوصی کام کیا جا رہا ہے۔اسی سلسلے میں بدھ کو وارڈ نمبر 07، 21، 23، 27، 29، 31، 34، 37، 38، 42، 45، 46، 51، 52کے تحت شہید پارک ،فری گنج، رام جانکی مندر، چاردھام مندر،مہاکال چوراہا، انٹرپریشن روڈ، رام گھاٹ علاقہ،شیتلہ ماتا مندر کا پل، چھوٹی کمل کالونی، ویر نگر،گاندھی نگر، نمک منڈی، کھارا کنواں، گج لکشمی مندر، چھتری چوک،اولڈ میونسپل کارپوریشن، دسہرہ میدان، سندھی کالونی، سنت نگر چوراہا وغیرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ سوشل جسٹس کمپلیکس،کارتک میلہ گراو ¿نڈ، دسہرہ گراو ¿نڈ،اسکن مندر کے عارضی پٹاخہ بازار کی صفائی،سڑک کی صفائی، نالے کی صفائی، بیک لائن، بیت الخلاءکی صفائی کرتے ہوئے چونے کی لائن ڈالی گئی۔ کارپوریشن کی جانب سے رات کو صفائی کا کام بھی کیا جا رہا ہے۔کمشنر نے ہدایت دی ہے کہ صفائی کا کام مسلسل جاری رکھا جائے۔