پہلی بار اُجین کا کوئی کھلاڑی بین الاقوامی مقابلے میں لے گا حصہ :

پیرا سوئمر اجئے راجپوت جاپان میںبین الاقوامی مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کرینگے
اُجین03نومبر(نیا نظریہ بیورو)کالی کٹ کیرالہ میں منعقدہ پہلی پیرا ماسٹر سوئمنگ نیشنل چیمپئن شپ 2021 میں اُجین کے پیرا سوئمر اجئے راجپوت نے 50 میٹر بیک اسٹروک میں گولڈ میڈل جیتا اور 100 میٹر بیک اسٹروک اور 200 میٹر انفرادی مڈلے میں بھی گولڈ میڈل جیتا۔اجئے راجپوت نے تین گولڈ میڈل جیت کر بین الاقوامی مقابلے کے لیے کوالیفائی کیا۔تیراکی ایسوسی ایشن کے اُجین ڈوےژن کے صدر راکیش تیواری نے کہا کہ اجئے راجپوت مئی 2022 میں کنسائی جاپان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔اُجین ضلع کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ پہلی بار اُجین کا کوئی کھلاڑی پیرا ماسٹر سوئمنگ کے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہا ہے۔ اس کامیابی پر ایم پی انل فیروزیا، وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادو، ایم ایل اے پارس جین، اسپورٹس سیل کے سابق کنوینر وشال راجوریا، تیراکی ایسوسی ایشن کے صدر راکیش تیواری، ایم آئی ٹی کے چیئرمین پروین وشیشٹ، ڈسٹرکٹ اسپورٹس اینڈ یوتھ ویلفیئر آفیسر او پی ہروڈ، انٹرنیشنل واٹر پولو کوچ چتریش شرما، این آئی ایس کوچ ہریش شکلا، نیشنل گولڈ میڈلسٹ سنیل پاریک، بین الاقوامی تیراک دلیپ جوشی، آنند پاریک، راجندر سنگھ چوہان، سشیل جھالانی، سبھاش گپتا، ونود چورسیہ، سنتوش سولنکی، قطب فاطمی وغیرہ نے مبارکباد دی اور روشن مستقبل کے لیے نیک دعائیںدیں۔