کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ہو رہا اضافہ


فوت ہونے والوں کی تعداد ہوئی چار
دومریضوںکی کورونا رپورٹ آئی پازیٹیو
پازیٹیو کی تعداد ہوئی10
اُجین06اپریل )نیا نظریہ بیورو)شہر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کو مزید دو مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ متاثرہ افراد میں نیل گنگا ٹی آئی یشونت پال اور بھارگو مارگ ساکن 65 سالہ خاتون جن کا اتوار کو انتقال ہو گیا تھا ۔ شہر میں مثبت مریضوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ میڈیکل ٹیم دیگر پولیس اہلکاروں کو بھی آئیسو لیٹ کر رہی ہے جو ٹی آئی کے ساتھ رابطے میں تھے۔ اس سے قبل اتوار کے روز آٹھویں مثبت کیس سامنے آیا تھا۔ دو روز قبل آر ڈی گارڈی اسپتال میں کھڑی ایمبولینس میں فوت ہونے والی خاتون کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ لیب کی رپورٹ کی معلومات حسب ذیل ہے۔06 اپریل تک لئے جانے والے نمونوں کی تعداد 311 ہے۔ 137 نمونوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے130 نمونوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ۔ پازیٹیو نمونوں کی تعداد09 ہو گئی ہے۔ اندور سے لئے گئے نمونوں کے پازیٹیو کی تعداد 01 ہے اس طرح مجموعی طور پر10 لوگ پازیٹیو ہیں۔فوت ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔