پٹاخہ بازار میں بجرنگ دل کا ہنگامہ:

دیوی دیوتاوں کی تصاویر والے پٹاخے بیچنے کےخلاف کیااحتجاج، پولیس نے پٹاخے کئے ضبط
بھوپال03نومبر(نیا نظریہ بیورو)حلال پورہ پٹاخہ بازار میں دیوی دیوتاو ¿ں کی تصاویر والے پٹاخے بیچنے پر بجرنگ دل کے کارکنوں نے دکان پہنچ کر ہنگامہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرایا۔ بجرنگ دل کے کارکنوں نے دعویٰ کیا کہ پابندی کے باوجود دیوتاو ¿ں کی تصویر والے پٹاخے فروخت ہو رہے ہیں۔ پولیس نے متنازع پٹاخے برآمد کر لیے ہیں۔
بتایا گیا کہ حلال پورہ پٹاخہ بازار میں دکان نمبر 6 میں لکشمی بم فروخت ہو رہے تھے۔ جب بجرنگ دل کے کارکنوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے احتجاج شروع کر دیا۔ ٹی آئی انیل باجپئی نے بتایا کہ پٹاخے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ متعلقہ دکاندار کے کلکٹر کے حکم کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ کلکٹر نے سبز پٹاخوں کی فروخت کی اجازت دی تھی۔