وزیر توانائی پردیومن سنگھ تومر نے عوام کو دی دیوالی کی مبارکباد

بھوپال03نومبر(نیا نظریہ بیورو)وزیرتوانائی پردیومن سنگھ تومر نے آج چھوٹی دیوالی کے دن کی شروعات اپنے اسمبلی حلقے کے عوام سے ملاقات کرکے ان کو دیوالی کی نیک خواہشات دے کر کی۔ وزیر توانائی تومر آج صبح صبح گوالیار میں نیوکالونی، کانچ میل علاقہ کے عوام سے گھر گھر جاکر ملے اور ان کو دیوالی کی نیک خواہشات دیں۔ تومر نے کانچ میل میں جگدیش بالمیکی کے گھر پر کھانا کھایا۔
انہوںنے ہجیرا چوراہا پر فٹ پاتھ پر سامان بیچنے والے اور ٹھیلے والوں سے ملاقات کرکے دیوالی کی نیک خواہشات دیں اور ان کے ہاتھ سے تیار سامان خریدا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا سیوک آپ کی سیوا میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں آنے دے گا۔ وزیر نے گھوسی پورہ علاقے میں رابطہ عامہ کیا اور صاف صفائی کے انتظامات کو لے کر کارپوریشن کے افسران کو ہدایات دیں۔
پردیومن سنگھ تومر صبح علاقے کے دورے کے دوران ہجیرا پر جاموتی کھوئیا سے ملاقات کرتے ہوئے پوچھا آپ کو پینشن ملتی ہے ؟ اس پر شریمتی کھوئیا سے آگاہ کرایا کہ ان کے شوہر کی موت کو کافی وقت ہوگیا ہے لیکن آج تک پینشن نہیں مل رہی اس پر وزیر توانائی تومر نے سبھی ضروری کاغذات لئے اور ایک ہی دن میں پینشن کی منظوری کرائی۔