گوٹیرس کا ایتھوپیا کے ٹائیگرے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہارتشویش

عدیس ابابا، 4 نومبر: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے ایتھوپیا کے ٹائیگرے علاقے میں حالیہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گوٹیرس نے بدھ کی دیرر ات سے ٹویٹ کیا،’ایتھوپیا کی موجودہ صورتحال پر بہت فکر مند ہوں۔ میں نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی سے بات کی ہے تاکہ ایتھوپیا میں تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے صورتحال تیار کی جا سکے‘۔
ایتھوپیا کی حکومت نے عوام کو ٹائیگرے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) سے بچانے کے لیے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایتھوپیا کی حکومت اور ٹی پی ایل ایف کے درمیان ملک کے شمالی حصے پر کنٹرول کے لیے لڑائی جاری ہے۔