امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے تین خواتین ہلاک، دو زخمی

واشنگٹن، 4 نومبر: امریکہ کی ریاست ورجینیا کے شہر نارفاک شہر میں گولی باری کے ایک واقعے میں تین خواتین ہلاک اور دو زخمی ہو گئیں۔

نارفوک پولیس محکمہ نے بدھ کی دیر رات ٹویٹ کیا،’تین خواتین ،گولی لگنے سے جائے وقوعہ پر ہلاک ہو گئیں اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئیں جنھیں اسپتال لے جایا گیا‘۔

پولیس نے واقعہ کو گھریلو جھگڑا قرار دیا ہے۔