جانساپورا،عنبر کا لونی کے بعدا ب دانی گیٹ اور بھارگو مارگ کو بھی کیا کورنٹائن


اُجین06 اپریل )نیا نظریہ بیورو) دانی گیٹ علاقہ میںکورونا سے ہوئی ایک معمرخاتون کی مو ت کے بعد اس علاقہ کو ضلع انتظامیہ نے کنٹونمنٹ علاقہ قرار دے دیا ہے۔ اب علاقہ کے مکینوں کا طے شدہ شکل میں سروے کیا جائے گا۔نیز ، جب تک کہ انفیکشن ختم نہیں ہوتا ہے لوگوں کے باہر آنے اور جانے پر پابندی عائد رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ دانی گیٹ ساکن 55 سالہ خاتون کا کچھ روز قبل بروقت علاج نہیں ملنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اتوار کے روز خاتون کی جانچ رپورٹ کورونا مثبت پائی گئی۔ اطلاع ملنے کے فورا ًبعد ہی دانی گیٹ علاقے کو سیل کردیا گیا۔پیر کے روز ، کلکٹر جناب ششانک مشرا نے مورتی گلی دانی گیٹ کے پاس کو ایپی سنٹر قرار دیا اور اس گھر سے کچھ فاصلے کے علاقے کو کنٹونمنٹ علاقہ قرار دیا۔ علاقے کے تمام مکانات کا سروے مقررہ فارم میں کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ، ایس ڈی ایم جناب جگدیش مہرا کو انسی ڈنٹ
کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی ایس پی ، تحصیلدار ، پولیس انچارج اورمیونسپل کارپوریشن کے عہدیدار ان کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ اس سے قبل جانساپورہ ،عنبر کالونی کو بھی کنٹونمنٹ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ دانی گیٹ علاقہ میں ٹریفک پرمکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ علاقے کے لوگوں کا ہوم کورنٹین رہنا مناسب ہوگا۔علاقے کے خارجی راستوں پر صحت کے کارکنان کی جانب سے مستقل اسکریننگ کی جائے گی۔یہ ٹیم کورونا مشتبہ افراد کی روزانہ نگرانی کرے گی۔جن کنبہ کے لوگوں کو ہوم کورنٹائن کیا گیا ہے انہیں روزانہ معائنہ کی ضرورت ہوگی۔میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ اس علاقے کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔