مودی نے دی دیوالی کی مبارکباد

نئی دہلی، 04 نومبر: وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے باشندوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے۔ مسٹر مودی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا،’دیپاولی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد، میری دعا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں سکون، خوشحالی اور خوش بختی لے کر آئے‘۔