مودی جموں وکشمیر میں نوشیرا سیکٹر پہنچے، جوانوں کے ساتھ دیوالی منائیں گے

نئی دہلی 4 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کی صبح وہ جموں وکشمیر راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر پہنچے۔
مسٹرمودی دہلی سے جموں کے تکنیکی ہوائی اڈے گئے اور وہاں سے نوشیرا سیکٹر پہنچے۔ جہاں فوج کے اعلیٰ فسران نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف ایم ایم نروانے نے وزیر اعظم کے وہاں پہنچنے سے پہلے بدھ کو علاقے کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے وہاں کی سیکیورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ وہاں چھپے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان 20 دنوں سے زیادہ وقت سے مڈبھیڑ جاری ہے۔
وزیر اعظم نوشیرا سے دیوالی کے دن ایک سے زیادہ جگہ جاکر ملاقات کرتے رہے ہیں اوران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔