کورونا سے بچاﺅ کیلئے ہومیوپیتھک دوائیں ہوئی تقسیم


اُجین06اپریل (نیا نظریہ بیورو)ڈائریکٹوریٹ آف آیوش حکومت مدھیہ پردیش کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ آیوش آفس ہومیوپیتھی ونگ ڈسٹرکٹ اسپتال ، ڈاکٹر منیشا پاٹھک نے کورونا وائرس بیماری کے انفیکشن سے بچا¶ ، روک تھام اور قوت مدافعت میں اضافہ کیلئے ، ہومیوپیتھی میڈیسن
( آرسنک البم – 30) کے 6000 شیشی میونسپل کارپوریشن اُجین کو دستیاب کرائی گئی ۔میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ نے محکمہ آیوش سے ملنے والی ہومیوپیتھک دوائیں میونسپل کارپوریشن افسران اور ملازمین میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی ۔ کمشنر کی ہدایات کے مطابق ہومیوپیتھی دوا(آرسنک البم30) کو مختلف محکموں میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین اور ان کے اہل خانہ میں تقسیم کی گئی ۔