ایک لاکھ کی انگریزی شراب کے ساتھ دو ملزمین گرفتار


ایک موقع سے ہوا فرار
اندور 06 اپریل(نیا نظریہ بیورو) لاک ڈا¶ن کے بعد بھی ، شہر میں شراب کے غیر قانونی کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ ایکسائز اس پر قابو پانے کے لئے سختی کے بجائے سست نظر آرہا ہے ۔ ہیرا نگر پولیس نے پیر کو صبح چار بجے انگریزی شراب کی ایک کھیپ کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کیلئے لے جا رہی شراب کو پکڑا۔ پولیس کارروائی میں ، دو ملزمین موقع پر ہی پکڑے گئے لیکن ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ہیرا نگر ٹی آئی جناب راجیو بھدوریہ نے بتایا کہ کبیٹ کھیڑی علاقے میں غیر قانونی طور پر انگریزی شراب لے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔ اس گروہ کو پکڑنے کے لئے ٹیم رات 2 بجے سے لگی تھی لیکن صبح 4 بجے تک کامیابی حاصل ہو ئی ۔ جب ٹیم نے اسکارپیﺅ کو روک کرچیک کیا تو ملزم ونود ولد دولت سنگھ ٹھاکر ،عمر45سالہ، ساکن کبیٹ کھیڑی اور کپل ولد بھنور سنگھ راجپوت ،عمر 32سالہ ساکن چھوٹی کھجرانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کارروائی کے دوران بنٹی سونوانے ساکن چھوٹا بنگارڈا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔جب پولیس نے گاڑی چیک کی تو انہیں انگریزی شراب کی 12 اعلیٰ معیار کی بوتلیں ملی۔ ملز مین غیرقانونی طور پر یہ شراب لا رہے تھے اور اسے کبیٹ کھیڑی علاقے میں لوگوں کو تین سے چار گنا قیمتوں پر فروخت کر تے تھے۔ ملز مین کے قبضے سے شراب کی کل 103 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 34 (2) کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ملزمین کے مفرور ساتھی بنٹی کی تلاش میں سر گرم عمل ہے ۔