ایچ ڈی ایف سی کی میگا ٹریڈنگ ڈیزمہم

نئی دہلی، 2 نومبر: تہوار کے سیزن کی شروعات کرتے ہوئے، ہندوستان کی معروف اسٹاک بروکریج فرم، ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے نئے سرمایہ کاروں کے لیے ایچ ڈی ایف سی میگا ٹریڈنگ ڈے مہم شروع کی ہے۔

کمپنی نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاکہ، 10 نومبر تک شروع ہونے والی مہم نئے صارفین کو خصوصی فوائد فراہم کر رہی ہے، جو انہیں محفوظ مالی مستقبل کی جانب سرمایہ کاری کا سفر شروع کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اکاؤنٹ کھولنے کےصفر چارجز اور کم بروکریج چارجز والی اسکیموں کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے صرف 10 منٹ میں نیا اکاؤنٹ کھولنے کا آسان عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں۔