ولبھ نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کی پریتی شکتاوت فاتح اعلان

جے پور، 2 نومبر: راجستھان کے ادے پور ضلع کے ولبھ نگر اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کی پریتی شکتاوت کو 20 ہزار ووٹوں سے فتحیاب قرار دیا گیا ہے۔

محترمہ پریتی شکتاوت نے راشٹریہ لوک دل پارٹی (آر ایل پی اے) کے ادے لال ڈانگی کو 20 ہزار 400 سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔
حکمراں کانگریس پارٹی نے اس سیٹ پر اپنی گرفت برقرار رکھی ہے۔